15 ستمبر 2025 - 11:26
صہیونی-امریکی حملوں کے بعد قطر ایئرویز کا پہلا قدم، اسرائیل کا نام حذف کر دیا + ویڈیو

قطر ایئرویز نے اپنے تعاملی نقشے (Interactive map) سے "اسرائیل" کا نام ہٹا کر اس کی جگہ "فلسطینی علاقے" کا نام شامل کیا ہے۔ یہ علامتی اقدام سیاسی کشیدگی اور مغربی ایشیا میں فلسطین کے بارے میں قطر کے موقف میں تبدیلی اور فلسطینی کاز کے لئے قطر کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطر ایئرویز نے اپنے تعاملی انٹریکٹو فلائٹ میپ سے "اسرائیل" کا نام ہٹا دیا ہے اور اس کی جگہ "فلسطینی علاقے" کا عنوان شامل کیا ہے۔ یہ اقدام خطے میں حالیہ واقعات اور اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ردعمل میں ـ خاص طور پر اسرائیل کے دوحہ پر فضائی حملوں اور فلسطینی قوم کے لئے قطر کی وسیع حمایت کے بعد ـ عمل میں لایا گیا ہے۔

فلائٹ نقشے سے اسرائیل کا نام کو ہٹانا ـ فلسطین کے معاملے پر قطر کے موقف اور موجودہ سیاسی تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، جو ـ خطے کے بعض ممالک کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کے عمل کو متاثر کر رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی فلسطینیوں کے حقوق کے لئے قطر کی حمایت کے تسلسل اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی خواہش کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ فیصلہ خطے میں بین الاقوامی ایئر شوز میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی کا باعث بنے گا اور ساتھ ہی تل ابیب پر سیاسی دباؤ بھی بڑھا دیتا ہے۔

بالآخر، قطر ایئرویز کا اقدام خطے اور بین الاقوامی برادری کو ایک مضبوط پیغام بھیجتا ہے اور وہ یہ کہ فلسطین کا معاملہ اب بھی مغربی ایشیا کی سیاسی تبدیلیوں کے مرکز میں واقع ہے۔

کیا خطے کی دیگر ایئر لائنز بھی اسی راستے پر گامزن ہونگی؟ وقت ہی اس سوال کا جواب دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha