1 جنوری 2026 - 13:55
نصرت نے ٹھکرائی نتیش حکومت کی ملازمت، حجاب والی متاثرہ ڈاکٹر نے آخری تاریخ پر بھی نہیں کیا جوائن

بھارتی ریاست بہار کے سِول سرجن پٹنہ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے جوائن نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو ان کی طرف سے اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔

نصرت نے ٹھکرائی نتیش حکومت کی ملازمت، حجاب والی متاثرہ ڈاکٹر نے آخری تاریخ پر بھی نہیں کیا جوائن

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست بہار کے سِول سرجن پٹنہ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے جوائن نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو ان کی طرف سے اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔

حجاب تنازع کے باعث سرخیوں میں آنے والی ڈاکٹر نصرت پروین نے آخرکار سرکاری ڈاکٹر کی ملازمت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ پٹنہ کے سول سرجن دفتر میں ڈاکٹر نصرت پروین کو 31 دسمبر تک آیوش معالج کے طور پر جوائن کرنا تھا۔ تقرری نامہ تقسیم کی تقریب کے دوران حجاب اتارے جانے کے معاملے پر ڈاکٹر نصرت بحث میں آئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تقرری نامہ دیتے وقت ڈاکٹر نصرت کا حجاب کھینچ دیا تھا، جس کے بعد بہار، جھارکھنڈ سے لے کر پورے ملک میں نتیش کمار کی اس غیر مناسب عمل کی مذمت کی گئی تھی ۔ نصرت کے کالج کے پرنسپل نے بتایا تھا کہ وہ جوائن کریں گی، لیکن ان کا یہ اندازہ بھی غلط ثابت ہوا۔

سِول سرجن پٹنہ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے تاحال جوائن نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں نہ تو خود ان کی طرف سے اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔ شمولیت کے لیے محکمۂ صحت کی جانب سے اضافی 10 دن کی مہلت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب جوائننگ کی آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے، کیونکہ محکمۂ صحت پہلے ہی تاریخ میں توسیع کر چکا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز 63 ڈاکٹروں نے سول سرجن دفتر میں شمولیت اختیار کی ہے۔ قومی اطفال تحفظ پروگرام کے تحت 53 ڈاکٹروں کی جوائننگ ہوئی ہے، جبکہ مین اسٹریم میں 10 ڈاکٹروں نے خدمات سنبھالی ہیں۔ پٹنہ صدر بلاک میں ڈاکٹر نصرت پروین کی جوائننگ ہونی تھی۔

15 دسمبر کو پٹنہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں ڈاکٹروں کو تقرری نامے دیے گئے تھے۔ اس موقع کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ کو ڈاکٹر نصرت کا حجاب کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ملک کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے پرزور مذمت کی گئی۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بہار حکومت کے خلاف سخت ردِعمل دیا۔ جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے نصرت کو اپنے ریاست میں تین لاکھ روپے ماہانہ کی نوکری کی پیشکش کر دی۔

کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بہو بلقیس سڑکوں پر نکل آئیں اور نتیش کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے تھانے بھی پہنچیں۔ تاہم بہار کے گورنر عارف محمد خان سمیت کئی بڑی شخصیات نے کہا کہ نتیش کمار ان کے لیے باپ کی مانند ہیں اور اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نصرت کو نوکری جوائن کر لینی چاہیے۔اسی دوران نصرت کے کالج سے خبر آئی تھی کہ وہ جوائن کرے گی۔ کالج کی پرنسپل اور اس کی ایک دوست نے تصدیق کی تھی کہ نصرت خدمات سنبھالنے آئیں گی۔ اس کے لیے محکمۂ صحت نے مہلت بڑھا کر 31 دسمبر تک کر دی تھی، لیکن آخری تاریخ تک وہ نہیں پہنچیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha