اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیشنل پوسٹ اخبار نے لکھا ہے کہ فیکٹ چیکرز کے اعداد و شمار کے مطابق جو امریکی صدر ٹرمپ کے سبھی بیانات کا تجزیہ کرتا ہے، ٹرمپ نے اپنی مدت صدارت کے پانچ سو بانوے روز میں چار ہزار سات سو تیرہ بار جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لیا ہے-
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ امریکی صدر روزانہ آٹھ بار جھوٹ بولتے ہیں- فیکٹ چیکرز نے جب ٹرمپ کا جھوٹ پکڑنے کا کام شروع کیا تھا تو اس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے پہلے سو دنوں میں روزانہ تقریبا پانچ بار جھوٹ کا سہار لیا تھا لیکن اب جبکہ ان کے عہدہ صدارت کی مدت تقریبا چھے سو دن کے قریب پہنچ رہی ہے ان کے روزانہ جھوٹ بولنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲