27 اگست 2018 - 10:11
بغداد کے جنوب میں بم دھماکہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ الدورہ علاقہ میں ہوا ہے ، عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

.....

/169