17 اگست 2017 - 13:50
دنیا کی 10 بڑی اور عظیم مساجد

دنیا کی بڑی اور عظیم مساجد اسلامی فن تعمیر کا نمونہ ہیں۔ ان میں سے ہر مسجد میں نمازیوں کی گنجائش مختلف تعداد میں ہے۔ ان میں سے دس مساجد کا تعارف ہم کرواتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: مسلمان زمانہ قدیم ہی سے معماری اور عمارت سازی کے ہنر سے آشنا تھے۔ اس کا ایک اہم نمونہ ہمیں اندلس کے تاریخی آثار میں نظر آتا ہے۔ مسلمانوں کے فن تعمیر کی سب سے زیادہ جلوہ نمائیاں مساجد میں تعمیر میں نظر آتی ہیں۔
ذیل میں دنیا کی دس بڑی مساجد اور ان میں نمازیوں کی گنجائش کے حوالے سے معلومات دی جا رہی ہیں:
۱۔ مسجدالحرام
مکہ مکرہ میں ہے۔ حج کے زمانے کے علاوہ اس میں 9 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔ یہ مسجد 644 عیسوی میں بنائی گئی جو زمانے کے ساتھ ساتھ مختلف مراحل سے گزرتی رہی۔
۲۔ مسجد (حرم امام رضا (ع))
حرم امام رضا علیہ السلام ایران کے شہر مشہد میں واقع ہے۔ 818 عیسوی میں بنایا گیا اس میں 7 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔
۳۔ مسجدنبوی (ص)
مدینہ میں واقع ہے۔ اس میں زمانہ حج کے علاوہ ۶ لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔یہ مسجد 622 عیسوی میں بنائی گئی۔
۴۔ مسجد تاج المجاهدین
ہندوستان کے شہر بوبال میں واقع ہے اس میں 175،000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ یہ مسجد 1901 عیسوی میں بنائی گئی۔
۵۔ مسجد استقلال
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع ہے۔ 120،000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔
۶۔ مسجد حسن دوم
یہ مسجد مراکش کے شہر کازابلانکا میں ہے اور 105،000نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔
۷۔ بادشاہی مسجد
پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہے۔ اور ایک لاکھ نمازیوں کی گنجائش کی حامل ہے۔
۸۔ جامع مسجد هند
ہندوستان کے شہر دہلی میں ہے اس میں 85000 نمازیوں کی جگہ ہے۔
۹۔ مسجد فیصل
یہ مسجد پاکستان کے بڑی مساجد میں سے ایک ہے اور اسلام آباد میں واقع ہے۔ اس میں 74000 نمازی سما سکتے ہیں۔ صحن میں اگر نمازی ہوں تو تعداد 2 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
۱۰۔ مسجد شیخ زاید
ابوظہبی میں ہے اور 40،000 نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔

.......

/169