اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں سرحدی صوبے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر زلزال دو میزائل سے حملہ کیا ہے-
اس سے پہلے بدھ کو بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے معزول اور مفرور یمنی صدر منصورہادی کی نام نہاد مسلح فوج کے نائب سربراہ اور متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی کمانڈر کو مخا میں میزائل سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
میزائلی حملوں کی وجہ سے سعودی فوج پر شدید خوف و ہراس طاری
پچھلے چند روز سے یمنی فوج کے میزائلی حملوں کی وجہ سے سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیاہے۔
ہفتے کی شام بھی یمنی فوج نے برق الشقیق نامی بجلی گھر کو بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا- یہ بجلی گھر زیادہ تر سعودی فوجی مراکز کو بجلی سپلائی کرتاہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ صنعا میں واقع شہر نہم میں حملہ کرکے سعودی فوج کے چھے اتحادیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاہے۔المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ان اتحادی فوجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا۔
.......
/169