26 ستمبر 2016 - 12:47
دنیا میں دہشت گردی کا اصلی عامل برطانیہ : روس

روس کی وزرات خارجہ کی ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عراق میں تشدد بڑھنے کا عامل برطانیہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ برطانیہ ، عراق میں تشدد بڑھنے اور اس کا سلسلہ طویل ہونے کا عامل ہے- زاخارووا نے ان بیانات کو، شام میں روس کے کردار کے سلسلے میں برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن کے الزامات پر ردعمل کے طور پر بتایا ہے- روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فیس بک پر اپنے ذاتی پیج پر لکھا کہ سوائے دو باتوں کے سب کچھ صحیح ہے، ان بیانات میں روس کے بجائے برطانیہ کو ہونا چاہئے اور شام کے بجائے عراق کو-

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ روس شام کی جنگ طولانی ہونے اور اس ملک میں تشدد میں اضافے کا عامل ہے- برطانوی وزیرخارجہ نے دعوی کیا تھا کہ اگر شام کے شہر حلب میں انسان دوستانہ امدادی قافلے پر روسی حملے کے الزامات صحیح ہوں تو ماسکو پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا مقدمہ چلنا چاہئے-

گذشتہ پیر کو حلب کے عوام کے لئے اقوام متحدہ کی انسان دوستانہ امداد کے قافلے پر حملے میں اکتیس میں سے اٹھارہ ٹرک تباہ ہوگئے تھے- روس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور مغرب کی جانب سے روس اور شام پر اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر حملے کے الزامات، شام کے فوجی اڈوں پر امریکی اتحاد کی بمباری کو بھلانے کے لئے سامنے آرہے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169