17 ستمبر 2016 - 12:39
عمرہ سیزن کا دورانیہ 8سے بڑھا کر 10ماہ کرنے پر غور

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کادورانیہ 8ماہ سے بڑھا کر 10ماہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ سیزن کادورانیہ 8ماہ سے بڑھا کر 10ماہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔عمرہ سیزن میں محرم اورشوال کوشامل کرنےکی تجویز بھی زیر غور ہے ۔اس وقت موجودہ عمرہ ویزوں کی مدت صفر سے رمضان کے اختتام تک کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ تجویزسعودی ویژن 2030 کےاہداف کاحصہ ہے۔ویژن 2030میں عمرہ زائرین کی تعداد80 لاکھ سے3 کروڑ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169