اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورو نیوز کے مطابق پانچ پونڈ کے ان کرنسی نوٹوں پر ونسٹن چرچل کی تصویر بنی ہوئی ہے اور یہ کاغذ کے بجائے پلاسٹک کے بنے ہوئے ہیں۔ ان نوٹوں کے واشنگ مشین میں دھلنے کے باجود ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور یہ پھٹنے سے محفوظ رہتے ہیں۔
علاوہ ازیں برطانیہ کے مرکزی بینک نے اطمینان دلایا ہے کہ ایسے جعلی کرنسی نوٹ بنانا انتہائی مشکل اور دشوار کام ہے۔درایں اثنا ان نوٹوں کے ایک طرف، انیسویں صدی کی مشہور برطانوی خاتون ایلزبتھ فرے کے بجائے سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کی تصویر چھپی ہوئی ہے جس پر برطانیہ میں زبردست اعتراض کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستخطی مہم کے بعد ایسے دس پونڈ کے نوٹوں پر 2017 سے مشہور برطانوی خاتون مصنف جین آسٹن کی تصویر چھاپنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲