اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں یہودیوں کی سب سے بڑی تنظیم يوروپين جیوش ایسوسی ایشن (ای جے اے) کے سربراہ ربی میناچیم مارگولن نے برسلز میں یورپی ممبران پارلیمنٹ کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ حالیہ پیرس حملہ اور یورپ میں ان کی کمیونٹی پر بڑھتے حملوں کے پیش نظر اب باتوں کا وقت گزر چکا ہے اور قدم اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔
ای جے اے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پیرس میں مارے گئے چار یہودیوں کا قتل صرف اس لئے کی گئی کیونکہ وہ یہودی تھے۔ یہودیوں کی تنظیم نے یورپ میں یہودیوں کو فوجی ٹریننگ دینے کی بھی مطالبہ کیا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپی حکام کو علاقے میں بڑھتے نسلی امتیاز کی علامات کو درک کرنا چاہئے جس سے ایک بار پھر یورپ کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
مارگولن نے کہا ہے کہ یورپ میں آج یہودی اتنے خوفزدہ ہیں کہ کئی افراد نے نے تو سنگاگ یا گرجا گھروں میں بھی آنا بند کر دیا ہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ سنگاگ پر حملہ ہو سکتا ہے۔
.......
/169