اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے برطانوی صحافی جان كینٹلے کا دوسرا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ امریکی فوجیوں سے داعش کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو پانچ منٹ کا ہے جس میں جان كینٹلے، امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ تیسری جنگ میں کود رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں برطانوی صحافی کہے رہے ہیں کہ ویتنام کی جنگ سے اب تک ہم اس ممکنہ جنگ کے گواہ ہیں۔ کینٹلے نے ویڈیو میں کہا کہ داعش سے لڑنے کے لئے 15 ہزار فوجیوں کا اندازہ بہت کم ہے، داعش کے پاس اس سے کہیں زیادہ لڑاکے ہیں۔ یہ کچھ رائفلوں اور بندقوں سے لیس غیر منظم گروہ نہیں ہے۔
نارنگی کپٹروں میں ملبوس یہ صحافی اپنا تعارف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں ایک برطانوی شہری ہوں جسے حکومت نے اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے اور داعش کی قید میں طویل مدت سے ہوں۔ صحافی ویڈیو میں کہتے دکھائی دے رہے ہیں داعش حالیہ تاریخ کا سب سے بڑی جہادی تحریک ہےاور امریکا اور کے اتحادیوں کا اتحاد اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
.......
/169