اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کالعدم ملک و اسلام دشمن سپاہ صحابہ (اہل سنت ولجماعت) کے دہشتگردوں کی درگاہ نظر حسین شاہ پر فائرنگ متولی ذاکر حسین سمیت 2 زائرین شہید۔
مزید اطلاعت کے مطابق کورنگی ناصر جمپ پر واقعہ درگاہ نظرحسین شاہ پر واقعہ اس وقت پیش آیا جب درگاہ پرمعمول کے مطابق زائرین آرہے تھے کہ کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے دہشتگردوں نے درگاہ پر بلا استعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درگاہ کے متولی ذاکر شہید اور زیارت کے لیے آئے دو زائرین بھی شہید ہوئے۔
ایک طرف تو کالعدم ملک و اسلام دشمن سپاہ صحابہ طالبان کی دہشتگردی جاری ہے اور دوسری طرف کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کھلے عام پاکستان کے دارلحکومت میں ریلیاں نکال کر کفر کے فتوے بانٹ رہے ہیں لیکن حکومت ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کررہی۔
.....
/169