4 اگست 2014 - 14:00
غزہ پر حملہ، امریکہ موساد کی مدد کر رہا ہے

انٹرسیپٹ نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہےکہ امریکی فوج غزہ پر حملوں میں صیہونی حکومت کی وسیع پیمانے پر انٹلیجنس مدد کررہی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انٹرسیپٹ نیوز ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہےکہ امریکی فوج غزہ پر حملوں میں صیہونی حکومت کی وسیع پیمانے پر انٹلیجنس مدد کررہی ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرسیپٹ نیوز نے آج ایسی دستاویزات شائع کی ہیں کہ جس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملوں کے دوران امریکی کی نشینل سیکیورٹی ایجنسی نے صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کو معلومات فراہم کی ہیں اور فلسطینی علاقوں پر حملے کے موقع پر امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے موساد کے ساتھ وسیع تعاون کیا ہے۔ ان دستاویزات کا انکشاف، غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ دو اسکولوں پر صہیونی حکومت کے حملوں پر امریکی وزارت خارجہ کی تنقید کے بعد ہوا ہے۔  واضح رہے کہ غزہ پر صہیونی حملے امریکہ کے گرین سگنل کے بعد ہی انجام پائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲