ابنا: ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایک بیان میں علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو جو ایک سازش کے تحت شام سے لبنان منتقل کیا جارہا ہے، صیہونزم کے مقاصد کی راہ میں ایک خدمت سے تعبیر کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کیا جاسکتا کہ علاقے کی اقوام خاص طور سے لبنان کی قوم، اپنے اتحاد و یکجہتی کا تحفظ کرتے ہوئے صیہونی سازشوں کو ماضی کی مانند کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگی۔واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع ضاحیہ کے علاقے میں پیر کی رات کو ہونے والے ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل جمعے کے روز بھی مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں سکیورٹی فورسیز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تینتیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169