ابنا: مشرقي يوکرين کے شہر لوہانسک کے قريب روس نواز مسلح افراد اور يوکرين کے فوجيوں کے درميان لڑائي ميں يوکريني فوج کو بھاري نقصان پہنچا ہے - ريانو وستي خبررساں ايجنسي کے مطابق لوہانسک ميں روس کے طرفداروں کے ترجمان نے بتايا ہے کہ روس کي سرحد کے قريب ملوني نامي گاؤں ميں يوکريني فوج کے ايک بکتر بند دستے کو مکمل طور پر تباہ کرديا گيا ہے - اس رپورٹ کے مطابق اس لڑائي ميں يوکرين کے دو ٹينک اور متعدد بکتر بند گاڑياں نذرآتش ہوگئيں -
قابل ذکر ہے کہ مشرقي يوکرين ميں روس نوازوں اور فوج کے درميان لڑائي ميں ايک بار پھر شدت آگئي ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ، اتوار کي رات صوبہ لوہانسک کے کئي شہروں پر يوکريني جنگي طياروں نے بمباري کي -
دوسري جانب لوہانسک اور دونيسک کے مقامي حکام نے اعلان کيا ہے کہ يوکرين کے جنوبي اور مشرقي علاقوں پر يوکريني فوجي وحشيانہ انداز ميں حملے کررہے ہيں- لوہانسک اور دونيسک کے روس نوازوں کے رہنماؤں نے بتايا ہے کہ روسي نژاد باشندوں اور روسي زبان بولنے والوں کے رہائشي علاقوں پر يوکريني حکومت نے چوطرفہ فضائي اور زميني حملے شروع کرديئے ہيں ، جن ميں کلسٹر بم اور فاسفورس بم جيسے ممنوعہ اسلحے بھي استعمال کئے جارہے ہيں -
دوسري جانب روس کے صدر ولاديمير پوتن نے کي ايف سے مطالبہ کيا ہے کہ مشرقي اور جنوبي علاقوں پر حملے فوري طور پر بند کئے جائيں - صدر ولاديمير پوتن نے کي ايف کے حکام سے مطالبہ کيا ہے کہ روسي نسل کے لوگوں کے حقوق کا احترام کريں اور جنگ بند کرکے فوري طور پر امن مذاکرات شروع کريں -
ادھر دونيسک ميں روس نوازوں نے ايک فوج تشکيل دينے کا اعلان کيا ہے - رپورٹ کے مطابق اتوار کو دونيسک کے مقامي حاکم پاؤل گوباروف کي موجودگي ميں اس فوج کے تقريبا اسّي اراکين نے دونيسک سے وفاداري کا حلف اٹھايا -
ايک اور رپورٹ يہ ہے کہ شہر دونيسک کے قريب روس کي ايک مال گاڑي دو دھماکوں کے بعد پٹري سے اتر گئي - روسي محکمہ ريلوے نے اعلان کيا ہے کہ اس دھماکے کي وجہ ابھي معلوم نہيں ہوسکي ہے -
يہ مال گاڑي کيميائي مواد لے جارہي تھي - اس حادثے ميں کسي کے مرنے يا زخمي ہونے کے بارے ميں کوئي رپورٹ نہيں ملي ہے -
.......
/169