23 مارچ 2014 - 19:30
ترکی کا شام کو انتباہ

ترکی کے وزير اعظم نے دھمکی دی ہے کہ شام کی جانب سے دوبارہ ترکی کے حدود کی خلاف ورزی کا، سختی سے جواب دیا جائےگا ۔

ابنا:  ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی وزیر اعظم رجب طیب اردوغا نے اپنے حامیوں کے اجتماع میں کہا کہ ميں مسلح افواج کے چیف اور ترکی کی فضائیہ کے ان دو جوانوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے لاذقیہ کے اطراف میں شام کے لڑاکا طیارے کو مار گرایا ۔ ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے بھی ترکی کی فضائیہ کے سربراہ نجدت اوزل کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ترکی کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی کہا کہ انقرہ نے بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں اپنے حق پر عمل کیا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے جو ترکی کے توسط سے نشانہ بنائے جانے کے بعد بچ گیا ایک اسپتال میں شام  کے سرکاری ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ ہرگز ترکی کی حدود میں داخل نہيں ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲