ابنا: عراق ميں خفيہ ادارے کے سربراہ قاسم عطا نے کہا ہے عراق ميں سرگرم دہشت گردوں کي سرپرستي سعودي عرب کررہا ہے –انہوں نے کہا کہ سعودي نمبر پليٹ والي جن گاڑيوں کو ضبط کيا گيا ہے ان سے پتہ چلتا ہے کہ عراق ميں دہشت گردوں کي سرپرستي سعودي عرب ہي کررہا ہے -عراقي پارليمنٹ ميں دفاع اور سلامتي کميشن کے رکن شوان محمد طاہا نے بھي القاعدہ سے وابستہ داعش کے ليڈروں کے سعودي عرب سے تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے عالمي عدالتوں سے کہا ہے کہ وہ عراق ميں دہشت گردوں کو فراہم کي جانےوالي مالي اور اسلحہ جاتي حمايتوں کا جائزہ ليں-عراق کے ايک سينئر تجزيہ نگار اور اسٹرٹيجک امور کے ماہر واثق الہاشمي نے بھي دہشت گردوں کے لئے سعودي عرب سے عراق ميں گاڑياں بھيجے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو روکنے کے لئے عراق کے سرحدي علاقوں کو کنٹرول کرنا ہوگا -اس سے پہلے عراقي پارليمنٹ ميں حکمراں اتحاد کے رکن محمد الصيہود نے بھي کہا تھا کہ عراق ميں سرگرم تکفيري دہشت گردوں کے لئے سعودي عرب کي حمايت پوري دنيا کے لئے خطرناک ہے-ان کا کہنا تھا کہ اس ميں شک نہيں کہ تکفيري دہشت گردوں کے وجود کو باقي رکھنے ميں سعودي عرب پيش پيش ہے اور وہي ان عناصر کو ہر طرح کي مالي اور اسلحہ جاتي مدد پہنچا رہا ہے......../169
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514218
عراق ميں خفيہ ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق و الشام کي سعودي نمبر پليٹ والي متعدد گاڑيوں کوضبط کرليا گيا ہے -؛کا