ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولاديمير پوتن نے فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ سے ٹيليفوني گفتگو ميں کہا ہے کہ ان کي حکومت يوکرين کے بحران کے بارے میں مذاکرات کا سلسلہ جاري رکھنا چاہتي ہے –اس رپورٹ کے مطابق اس ٹيليفوني گفتگو ميں دونوں سربراہوں نے يوکرين کے حالات اور اس بحران کے حل کے لئے بين الاقوامي تعاون کے امکان کا جائزہ ليا-اعلان کيا گيا ہے کہ اسي سلسلے ميں فرانس کے وزير خارجہ لوران فيبيوس اور وزير دفاع جين ياويس لي ڈيريان اٹھارہ مارچ کو ماسکو جائيں گے – دوسري جانب روسي وزارت دفاع نے اعتماد سازي کے اقدام کے تحت يوکرين کے اطلاعات جمع کرنے والے طياروں کو خودمختار جمہوريہ کريميا کي فضاؤں ميں پرواز کي اجازت دے دي ہے –روس کے نائب وزير دفاع نے بتايا ہے کہ يوکرين کي درخواست پر اعتماد سازي کي غرض سے يہ اجازت دي گئي ہے -روس کے نائب وزير دفاع نے بتايا کہ انيس سو چورانوے ميں روس اور يوکرين نے ايک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کي رو سے دونوں ممالک ايک دوسرے کي فضاؤں ميں اطلاعات حاصل کرنے کي پروازيں انجام دے سکتے ہيں ليکن يوکرين نے اب تک يہ کام نہيں کيا تھا اور اب اس نے يہ درخواست کي ہے -يوکرين کا بحران جزيرہ نمائے کريميا کي پارليمنٹ کے اس اعلان کے بعد نئے مرحلے ميں داخل ہوگيا ہے کہ سولہ مارچ کو يوکرين سے عليحدگي اور روس کے ساتھ الحاق کے لئے ريفرنڈم ہوگا- سنيچرسولہ مارچ کو کريميا ميں ريفرنڈم کي تيارياں مکمل ہوچکي ہيں اور رپورٹيں بتاتي ہيں کہ عوام کے اندر اس تعلق سے کافي جوش و خروش پايا جاتا ہے –کريميا ميں جگہ جگہ ايسے بينر اور ہورڈنگ نظرآرہي ہيں جن ميں عوام سے روس کے ساتھ الحاق کے حق ميں ووٹ دينے کي اپيل کي گئي ہے –دوسري طرف جرمن حکومت نے مطالبہ کيا ہے کہ روس يوکرين کے بحران کے حل کے سفارتي راستے اختيار کرے –جرمن چانسلر انجلامرکل نے دھمکي دي ہے کہ اگر اس سلسلے ميں سترہ مارچ تک کوئي نماياں پيشرفت نہ ہوئي تو يورپي يونين کے وزرائے خارجہ روس کے خلاف ضروري اقدام کا فيصلہ کريں گے –انہوں نے کہا کہ روسيوں کو ويزا نہ دينے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فيصلہ کيا جاسکتا ہے –ايسے حالات ميں مبصرين کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف کسي بھي قسم کي پابندي لگائي گئي تو اس کا پہلا نقصان خود يورپي ملکوں کو بھگتنا پڑے گا- دوسري طرف امريکي صدر باراک اوباما نے بدھ کو وائٹ ہاؤس ميں يوکرين ميں شورش کے نتيجے ميں بر سر اقتدار آنے والي عبوري حکومت کے وزير اعظم آرسني ياتسنيوک سے ملاقات ميں کہا ہے کہ انہيں اميد ہے کہ امريکي ڈپلوميسي نتيجہ بخش ثابت ہوگي اور روس کريميا ميں ريفرنڈم کرانے کے فيصلے پر نظر ثاني کرے گا – اوباما نے يوکرين کي متنازعہ عبوري حکومت کے وزير اعظم کا وائٹ ہاؤس ميں استقبال کرکے ايک طرح سے يہ اعلان کيا ہے کہ ان کي نگاہ ميں يہ حکومت قانوني حيثيت رکھتي ہے - اوباما نے اسي کے ساتھ اعلان کيا ہے کہ امريکا يوکرين کي موجودہ حکومت کے ساتھ ہے –مغربي ممالک کے حکام يوکرين کے بحران کے حوالے سے روس پر ايسي حالت ميں مداخلت کا الزام لگا کے اس کو دھمکياں دے رہے ہيں کہ يوکرين کي موجودہ صورتحال امريکا اور يورپ کي ناعاقبت انديشي کا ہي نتيجہ ہے - انہوں نے يوکرين کے بحران ميں شروع سے ہي مداخلت اور مخالفين کي حمايت کي اور تسلسل کے ساتھ کي ايف کے دورے کرکے وہاں قانوني حکومت کے خلاف لوگوں کو شورش پر ورغلايا جس کے نتيجے ميں مخالفين نے طاقت کے استعمال کے ذريعے قانوني حکومت کا تختہ الٹ ديا اور ايوان اقتدار اور پارليمنٹ پر قبضہ کرکے منتخب صدر کو معزول اور عبوري حکومت قائم کرنے کا اعلان کيا –جس کے بعد خودمختار جمہوريہ کريميا نے يوکرين سے عليحدگي اور روس کے ساتھ الحاق کے لئے ريفرنڈم کرانے کا فيصلہ کيا - ......./169
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513650
يوکرين کے بحران کے تعلق سے روس اور مغرب کے درميان اختلاف ميں روز بروز شدت آتي جارہي ہے – يہ ايسي حالت ميں ہے کہ روس نے يوکرين کے بارے ميں مذاکرات کي ضرورت پر زور ديا ہے