12 جنوری 2014 - 20:30
بان کی مون بغداد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون، عراقی حکام سے گفتگو کیلئے آج اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہنچے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون، عراقی حکام سے گفتگو کیلئے آج اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہنچے۔ وہ اپنے دورۂ عراق میں اس ملک کے مختلف حکام سے عراق کے مختلف مسائل خاصطور سے صوبے الانبار کی صورت حال نیز جنیوا ٹو کانفرنس کے انعقاد کا وقت قریب آنے کے پیش نظر بحران شام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کا دورۂ عراق ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ چند روز قبل انھوں نے حکومت عراق سے اپیل کی تھی کہ وہ دہشتگردوں کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے ضروری اقدامات انجام دے۔ بانکی مون نے اسی طرح حکومت عراق سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان امن و آشتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کرے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام رکن ملکوں نے گذشتہ جمعے کو ایک اجلاس میں عراق کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق کی حکومت اور فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسی طرح عراقی قبائل اورصوبے الانبار کے مقامی و سیکیورٹی حکام سے اپیل کی کہ وہ تشدد و دہشتگردی کے خلاف اپنی مہم و جدوجہد جاری رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲