ابنا: سعودی عرب میں خواتین نے پیر کے دن خواتین پر آل سعود کے لاگو کئے ہوئے قوانین اور پابندیوں کی مذمت کی۔ پیر کو خواتین نے یوم چیلنج قراردیا تھا۔ سعودی عرب میں خواتین نے خواتین کوڈرائيونگ لائسنس نہ دئےجانے کی بھی مذمت کی۔ سعودی عرب میں گرچہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کا کوئي قانون نہیں ہے لیکن حکومت آل سعود خواتین کو ڈرائيونگ کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ ادھر سعودی خواتین نے انٹرنیٹ پر ایک بیان جاری کرکے ملک کی تمام خواتین سے اپیل کی ہے کہ چھبیس اکتوبر کو سڑکوں پر ڈرائيونگ کریں۔
.......
/169