6 ستمبر 2013 - 19:30
شام: متعدد دہشتگرد ہلاک، غیر ملکی بھی شامل

شام کی فوج کے آپریشنوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے درعا میں جبھۃ النصرہ نامی انتھا پسند دہشتگرد گروہ کے تمام عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سعودی، مصری، اردنی، لیبیائي شہری شامل تھے۔ شام کی فوج نے دہشتگردوں کےپاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ ادھر دمشق کے مضافات میں مشرقی غوطہ کے قریب فوج نے دیر سلمان کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور غوطہ کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ شام کی فوج نے جو بھی ہتھیار اس علاقے میں ضبط کئےہیں صیہونی ساخت کے ہیں۔ دمشق کے مضافاتی علاقے میں شام کی فوج کی کاروائيوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئےہیں۔ ادھر فوج نے دمشق کے اطراف معلولا علاقے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا ہے ۔ دہشتگرد اس علاقے میں انٹرنیشنل ہائي وے پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ ادھر اقوام متحدہ کے ایک عھدیدار والری آموس نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے اقوام متحدہ کے گيارہ کارکنوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں زیادہ تر تعداد شامی باشندوں کی تھی۔ ......./169