ابنا: برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈیارڈ کو لیڈی ڈیاناکی موت سے متعلق نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لیڈی ڈیانا اورگاڑی میں موجود ان کے دوست کو قتل کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق فوجی ذرائع نے اسکاٹ لینڈیارڈ کو کچھ معلومات فراہم کی ہیں۔ ان معلومات کے مطابق لیڈی ڈیانا کی گاڑی کو حادثہ نہیں ہوا تھا بلکہ ممکنہ طورپر انہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ نے معلومات حاصل ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم کہاہے کہ ان کے مصدقہ ہونے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ معلومات چند روز پہلے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رائل فورس نے دی تھیں۔ ڈیانا اورگاڑی میں موجود ان کے دوست دودی الفائد اور ڈرائیور ہنری پال 31 اگست 1997ء کو پیرس میں بظاہر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق انھیں جان بوجھ کر ہلاک کیا گیا تھا۔.......
/169