14 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان کا 66واں یوم آزادی

آج ہندوستان میں چھیاسٹھواں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کےساتھ منایا گيا۔

ابنا: آج ہندوستان میں چھیاسٹھواں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کےساتھ منایا گيا۔ اس موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دھلی کے لال قلعے میں پرچم کشائي کی اور قوم سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان، ہندوستان کے خلاف اپنی سرزمیں کو استعمال ہونے نہ دے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ نئي دہلی اور اسلام آباد کے درمیاں تعلقات میں بہتری لانے کےلئے ضروری ہے کہ اسلام آباد، نئي دھلی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہ دے۔ واضح رہے ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر شدید حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ درایں اثنا نئي دھلی میں پاکستان کے ہائي کمشنر سلمان بشیر نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ کشمیر کنٹرول لائين پر پانچ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت میں پاکستان ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کشمیر کنٹرول لائين پر فائرنگ میں ملوث نہیں ہے۔

.......

/169