ابنا: شام کے مشرقي علاقے دير الزور ميں چارعلاقوں ميں فوج نے دہشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں ان کے اڈے ختم کرديئے - اس آپريشن ميں مذکورہ اڈوں ميں موجود سارے دہشتگرد ہلاک کرديئے گئے - فوج نے اسي طرح دير الزور کے مضافات ميں واقع المريعيہ نامي قصبے ميں بھي مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے ايک مرکز پر حملہ کرکے اس کو تباہ کرديا - اسي کے ساتھ حمص ميں بھي شام کے فوجيوں کي پيشقدمي جاري ہے - رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ فوج نے دہشتگرد گروہوں کے متعدد ٹھکانوں پر قبضہ کرليا ہے - حمص ميں بھي فوج کے آپريشن ميں درجنوں دہشتگرد ہلاک کرديئے گئے ہيں -شہر حلب سے موصولہ رپورٹ ميں بھي بتايا گيا ہے کہ دہشتگردوں کے مرکزي ہيڈکواٹر کي جانب فوج کي پيش قدمي جاري ہے - حلب ميں فوج کي پيشقدمي جاري رہنے سے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ ہي ان کے مغربي اور عرب حاميوں ميں بھي سراسيمگي پھيل گئي ہے -
شام کے شہر ادلب سے بھي فوج اور دہشتگرد گروہوں کے درميان شديد لڑائي کي خبر ملي ہے - مختلف خبررساں ايجنسيوں نے بتايا ہے کہ ادلب ميں فوجيوں نے دہشتگردوں کے متعدد خفيہ ٹھکانےاور سرنگيں تباہ کردي ہيں اور انہيں جاني اور مالي نقصان پہنچايا ہے - ادلب کے آپريشن ميں شام کي فوج کو بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بطور مال غنيمت ملا ہے - دوسري جانب ترک فوج نے راس العين سے فري سيرين آرمي نامي دہشتگرد گروہ کي پسپائي کي تصديق کردي ہے - ترکي کي فوج نے جمعرات کو راس العين سے فري سيرين آرمي کے دہشتگردوں کي پسپائي کي تصديق کرتے ہوئے بتايا ہے کہ اس علاقے پر کرد ڈيموکريٹک الائنس پي وائي ڈي کا کنٹرول قائم ہوگيا ہے -ترکي کي فوج کے بيان کے مطابق راس العين ميں فري سيرين آرمي اور کرد ڈيموکريٹک الائنس کے درميان دو دن تک لڑائي جاري رہي جو فري سيرين آرمي کي پسپائي پر ختم ہوئي - راس العين ترکي اور شام کي سرحد پر واقع ايک اہم علاقہ ہے جہاں کردوں کي اکثريت ہے-
.......
/169