ابنا: کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ٹریفک معمول سے کم اور صبح کے اوقات میں کھلنے والی دکانیں بند ہیں۔ ایم کیو ایم کے مطابق مقتول ایم پی اے ساجد قریشی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں ہوگی۔متحدہ قومی موومنٹ نے آج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ اور صبح کھلنے والی دکانیں بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی کم نظر آرہا ہے۔ مختلف تاجر تنظیموں نے آج مارکیٹیں بند رکھنے اور ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی جامعہ اردو، جناح یونیورسٹی اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ یوم سوگ کے موقع پر آج صبح سویرے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے ایک منی بس کو آگ لگادی۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کیا اور یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا۔ احسان اللہ احسان نے کہا کہطالبان کی جانب سے متحدہ پر حملے جاری رکھےجائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432393
پاکستان کے صوبے سندھ کے رکن اسمبلی ساجد قریشی کے قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے آج اس صوبے میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔