21 اپریل 2013 - 19:30
امریکی میڈیا مسلمانوں کے خلاف

CBS نیوز کے سابق مشیر برائے مشرق وسطیٰ جیک شاہین نے امریکی میڈیا کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میڈیا میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ابنا: جیک شاہین نے کہا کہ امریکی میڈیا میں بہت سے صحافی اور پبلشر ایسے موجود ہیں جو حملے جیسے واقعہ کا فائدہ اٹھا کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ ہلاک یا ان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔

یہ تبصرہ نیویارک ٹائمز میں اس خبر کے بعد آیا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ بوسٹن حملے کا ملزم ایک سعودی باشندہ ہے جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ بوسٹن حملے کے دونوں ملزم امریکی باشندے ثابت ہوئے ہیں جس میں سے ایک کو پولیس نے ہلاک اور دوسرے کو حراست میں لیا ہے۔

.....

/169