ابنا: خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے عنقریب انجام پانے والی " ولایت چار " فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشقوں کا ہدف ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کا دفاع ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور دشمنوں کی دھمکیوں کے مقابلے کے لئے اپنی پوری توانائي بروئے کار لائے گا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ عنقریب مشرقی ایران میں " ولایت چار" فوجی مشقیں انجام دے گي۔...../169
8 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363476
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی کسی بھی امکانی کارروائي کا منہ توڑ جواب دیں گی۔