ابنا: اس سلسلے میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی نے علاقے کے بعض ملکوں منجملہ ایران کے دورے اور ایرانی حکام سے صلاح ومشورے کے بعد شام میں عیدالاضحی کی مناسبت سے فائر بندی کے نفاذ کی تجویز پیش کی تھی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی کی اس تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔ شام کے ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوجی کمان نے بھی آج ایک بیان میں عیدالاضحی کی مناسبت سے فائر بندی کے نفاذ سے اتفاق کیا ہے ۔ فائر بندی کا یہ نفاذ کل سے شروع ہوگا جو 29/ اکتوبر تک جاری رہے گا ۔...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359815
شام کی فوجی کمان نے عیدالاضحی کی مناسبت سے فائر بندی کے نفاذ سے اتفاق کرلیا۔