22 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں "باب التبانہ" اور" جبل محسن " علاقوں کے باشندوں کے مابین مسلح جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوگئے –

ابنا: طرابلس کے بعض علاقوں میں جاری جھڑپوں کے شدید ہونے کے پیش نظر ان علاقوں میں لبنان کے فوجی تعینات کردیئے گئے ہیں تاہم خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ "باب التبانہ" اور" جبل محسن " علاقوں کے باشندوں کے مابین مسلح جھڑپیں جاری ہیں –لبنان کی فوج کے سربراہ "جان قهوه چی" نے ان حالات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو "وسام الحسن" کے قتل کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور لبنان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے -

.....

/169