10 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان نے پانچويں نسل کے اسٹیلتھ جنگي طیارے بنانے کی غرض سے چھے ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

ابنا: یہ طیارے روس کے تعاون سے بنائے جائيں گے۔ جرمن نیوز کے مطابق ہندوستان روس کے تعاون سے ایک سو چوالیس اسٹیلتھ طیارے بنائے گا جس پر تیس ارب ڈالر کاخرچ آئے گا ۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ این آئي  کے براون نے کہا ہے کہ ہندوستان اور روس کے معاہدے کے تحت بنائے جانے والے طیارے روسی طیاروں کی طرح ہی ہوں گے تاہم کچھ ساز و سامان مختلف ہوگا ۔ براون نے کہا کہ یہ طیارے ہندوستان میں بنائے جائيں گے اور روس کے کثیرالمقاصد طیاروں کی طرح ہی ہوں گے۔ یاد رہے ہندوستان اور روس نےگذشتہ دسمبر میں دفاعی معاہدہ کیا تھا اور روس کے وزیر دفاع گذشتہ روز نئي دھلی پہنچے تھے۔ ان کے دورہ دہلی کا مقصد ہندوستان اور روس کے درمیاں فوجی اور دفاعی تعاون میں توسیع لانا ہے ۔

.....

/169