ابنا: مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ یاد رہے اتوار کے دن ایک امریکی نے ویسکانسن میں واقع گردوارے میں گھس کر عبادت کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں سات افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے تھے۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ بیرون ملک سکھوں کےگردواروں کو مکمل تحفط فراہم کیا جائے۔ ہندوستان میں کئي دنوں سے گردوارے میں فائرنگ کے حوالے سے امریکہ مخالف مظاہرے ہورہے ہیں۔ امریکہ میں اس طرح کے واقعات آئےدن سامنے آتے رہتے ہیں اور تہذیب و تمدن کے اس دعویدار ملک میں عام آدمی بری طرح عدم تحفظ کا شکار ہے۔
.......
/169