ابنا: حسن محمد المرزوق نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آج بھی آل خلیفہ کے کارندوں نے دیہی علاقوں پرحملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور زہریلی گيس کے گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے درندے شیعہ سنی میں تفریق نہیں کرتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہےکہ انقلاب بحرین کسی خاص فرقے سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ شیعہ اور سنیوں دونوں کا انقلاب ہے۔ بحرین کی ملت اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169