23 مارچ 2012 - 19:30

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سابق عہدیداروں نے اس ایجنسی کے موجودہ سربراہ یوکیا امانو پر مغرب کی حمایت و طرفداری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ابنا: آئی اے ای اے کے موجودہ سربراہ یوکیا امانو پر اس ایجنسی کے دو سابق عہدیداروں نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے مسئلے کے بارے میں مغرب کی بےجا حمایت و طرفداری کرنے کا الزام لگایا ہے۔عراق میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سابق سینیئر معائنہ کار رابرٹ کیلی نے کہا ہے کہ عراق میں مہلک ہتھیاروں کی موجودگی پر مبنی مغرب کی غلطی اور ایران کے بارے میں ایجنسی کی موجودہ رپورٹوں کے درمیان مشابہت تشویش کا باعث ہو سکتی ہے۔ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سابق سربراہ ہانس بلکس نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اطلاعات اور ثبوتوں کے درمیان کئی فرق اور اختلاف پائے جاتے ہیں اور ذمہ دار اداروں کو اطلاعات کے صحیح ہونے کے بارے میں مکمل تحقیق کے بعد مطمئن ہونا چاہیے اور غیرمصدقہ اطلاعات سے نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے۔....... /169