10 اگست 2026 - 10:08
مآخذ: ابنا
حزب اللہ: ایران جنگ کے بعد پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگیا

حزب اللہ کے رکنِ لبنانی پارلیمنٹ حسین جشی نے کہا ہیکہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہوکر ابھرا ہے، جبکہ تہران کو کمزور کرنے کی کوششیں الٹے نتائج کا باعث بنی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ کے رکنِ لبنانی پارلیمنٹ حسین جشی نے کہا ہیکہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہوکر ابھرا ہے، جبکہ تہران کو کمزور کرنے کی کوششیں الٹے نتائج کا باعث بنی ہیں۔

حسین جشی نے ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے اور امریکا اب تک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

حزب اللہ رہنما نے برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوکر نکلا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں اس کا علاقائی اثر و رسوخ مزید بڑھا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کے اندرونی بحران کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے بعض اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔

حسین جشی نے لبنان میں مزاحمت کے ہتھیاروں کے معاملے پر کہا کہ یہ لبنانی عوام کے درمیان ایک داخلی مسئلہ ہے اور اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت لبنان میں مزاحمت کے قیام سے پہلے بھی جاری تھی، اس لیے اسرائیلی حملوں کو حزب اللہ کے ہتھیاروں سے جوڑنا درست نہیں۔

حزب اللہ کے رکن نے اسرائیلی افواج سے لبنان کی سرزمین خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض فوج کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حسین جشی نے خبردار کیا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کو حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے سے مشروط کرنا خطرناک ہے۔

انہوں نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور موجودہ صورتحال پر واضح مؤقف اختیار کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha