ابنا: افغانستان کی علماء کونسل نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آيا ہے کہ اگر افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام کا سلسلہ جاری رہا تو اس ملک کے عوام قابضوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے بارہا غیر ملکی فوجیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نہتے افغان عوام کے قتل عام اور ان کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ بند کردیں لیکن ان وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں افغان عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گےاور پھر کوئي بھی طاقت ان کے قیام کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی کیونکہ تاریخ میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ افغان عوام ظالموں کے خلاف استقامت کی بھر پور طاقت رکھتے ہیں۔ ان بیان میں ایک امریکی فوجی کے ہاتھوں سترہ افغان شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی گئي ہے اور اس امریکی فوجی کے خلاف کھلی عدالت میں مقدمہ چلاۓ جانے کا مطالبہ کیا گيا ہے۔........ /169