15 نومبر 2011 - 20:30

صبغت اللہ مجددی کو افغانستان میں جاری لویہ جرگہ کا صدر منتخب کیا گيا ہے۔

ابنا: لویہ جرگہ کی آج کی کارروائي میں صبغت اللہ مجددی نے صدر کرزئي کی تقریر کے بعد جرگے کے دفتری اراکین کے نام پڑھ کر سنائے۔ اس فہرست کے مطابق نعمت اللہ شیرانی کو جرگہ صدر کا معاون اول اور محمد عارف نوروزی کو معاون دوم چنا گيا ہے جبکہ محمد علم ایزد یار اور حیات اللہ بلاغی فرسٹ اینڈ سکینڈ سیکریٹری ہیں۔ محترمہ صدیقہ صفیہ کو دوبارہ جرگے کا ترجمان منتخب کیا گیا ہے۔ ....../169