13 نومبر 2011 - 20:30

امريکہ ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف عوامي تحريک ميں توسيع کے ساتھ ہي امريکي پوليس نے اورگن رياست ميں پچاس مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے -

ابنا:‌ رياست اورگن کے شہر پورٹلينڈ ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک کے حاميوں نے جگہ خالي کرنے کے حکام کے احکامات کو نظر انداز کر ديا جس کے بعد پوليس نے اتوار کو دوپہر بعد پچاس مظاہرين کو گرفتار کر ليا-

در ايں اثنا امريکہ کي نرسيں اور ڈاکٹر بھي وال اسٹريٹ مخالف تحريک سے جڑ گئے ہيں - فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق نيويارک کے ڈاکٹروں اور طبي شعبے سے جڑے ديگر افراد نے بھي ، ملک ميں طبي سہوليات کي صورت حال کے خلاف تحريک شروع کرتے ہوئے وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں شامل ہونے کا اعلان کيا ہے - ان ڈاکٹروں اور نرسوں نے مينہٹن ميں مظاہرين کے اجتماع ميں جاکر مظاہرين کو انفلونزا کے مفت ٹيکے لگائے-
وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کئ ہفتے سے جاري ہے اور مينہٹن سے شروع ہونے والي يہ تحريک اب بوسٹن ، شيکاگو ، لاس اينجلس ، سياٹل اور سان فرانسسکو سميت امريکہ کے تمام اہم شہروں ميں پھيل چکي ہے - مظاہرين کا کہنا ہے کہ امريکہ کے مالي اداروں کي کارکردگي سرمايہ داروں کے حق ميں ہے -

اس تحريک سے جڑے لوگ ملک کے سرمايہ دارانہ نظام کے ساتھ ہي بے روزگاري اور عراق و افغانستان کي جنگوں کي بھي مخالفت کر رہے ہيں -

...........

/169