ابنا: مقامي ذرائع نے خبردي ہے کہ يہ فوجي کرم ايجنسي کے علاقے ميں ايک چيک پوسٹ پر اپني ڈيوٹي انجام دے رہے تھے جبھي مسلح افراد نے انہيں اغوا کرليا -ابھي تک کسي گروہ نے اس واقعے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے مگر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں اس طرح کي کاروائياں مقامي طالبان ہي انجام ديتے ہيں خبروں کے مطابق کرم ايجنسي کے عمائدين نے شدت پسندوں سے اس سلسلے ميں رابطہ کرکے فوجيوں کو چھڑانے کي کوشش کي مگر وہ لاحاصل ثابت ہوئي............/169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271127
پاکستان کے سيکورٹي حکام نے اعلان کيا ہے کہ مسلح افراد نے پير کي رات کرم ايجنسي ميں تين پاکستاني فوجيوں کو اغوا کرليا ہے.