24 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی میں رابطہ عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایران کی دوسری امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہے۔

ابنا: پور حاجیان نے کہا کہ دوسری امدادی کھیپ پچپن ٹن امداد ی سامان پر مشتمل ہے اور اس میں غذائي اشیاء، دوائيں، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اور پاکستان کے درمیان طے شدہ معاھدہ کے مطابق ایران اس ملک میں تین موبائل اسپتال بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ موبائيل اسپتال بہت جلد قائم کردئے جائيں گے۔ قابل ذکر ہے ایران نےکچھ دنوں قبل پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے پہلی امدادی کھیپ روانہ کی تھی ۔ یہ امدادی کھیپ زمینی راستے سے پاکستان پہنچی ہے۔............

/169