ابنا:بریگیڈیر جنرل عبداللہ عراقی نے کہا کہ ایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقے میں اس وقت سیکورٹی کی صورت حال بہترین ہے اور سیکورٹی فورسز اس علاقے میں امن و سلامتی قائم کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سرحدوں میں کسی بھی امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کو برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مغربی سرحدوں سے دہشت گرد گروہ پژاک کو باہر نکالے جانے کے سلسلے میں عراقی حکومت کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا جب کوئي نتیجہ نہیں نکلا اور سرحدی سیکورٹی کو انقلاب مخالف گروہوں کی طرف سے خطرات لاحق ہوئے تو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو ، جس پر انقلاب کی پاسداری کا فریضہ ہے ، میدان عمل میں آنا پڑا۔............
/169