6 اگست 2011 - 19:30

شام کي فوج شورش زدہ شہر دير الزورميں داخل ہوگئي ہے -

ابنا: شام کي فوج جو اس سے پہلے ديرالزور کے مضافات ميں مورچہ بند تھي اتوار کي صبح اس شہر ميں داخل ہوگئي تاکہ اس شہر کا امن و امان بحال کرسکے -

ديرالزور شہر شام کے مشرق ميں واقع ہے- درعا جيسے بعض ديگر سرحدي شہروں کي طرح اس شہر ميں بھي بدامني پيدا ہوگئي تھي- مسلح افراد نے شہر کے اندر اور باہر سڑکوں پر رکاوٹيں کھڑي کرکے عام شہريوں ميں خوف و ہراس پھيلا ديا تھا-بعض خبري ذرا‏ئع کے اعلان کے مطابق امريکہ نے دو ماہ قبل شام اور خاص طور پر ديرالزور جيسے شہروں ميں بدامني اورشورش پھيلانےکي غرض سے عراقي جيلوں ميں بند چار سو دہشتگردوں کو رہا کرکے انہيں شام ميں داخل کرديا تھا تاکہ وہ شام ميں اپنے منصوبے پر عمل کراسکے ليکن شام کي حکومت نے انٹليجنس اطلاعات کي بنياد پر ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ديرالزور کے اطراف ميں اپنے فوجي تعينات کردئے تھے ۔............

/169