14 اگست 2026 - 16:33
مآخذ: ابنا
کیا قربانی کا طیارہ ٹرمپ کی ترجمان کے استعفے کی وجہ بنا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیویٹ کے استعفے کے پسِ پردہ اصل وجہ کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیویٹ کے استعفے کے پسِ پردہ اصل وجہ کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔

سیاسی کارکن اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت برائن کراسنشتائن نے کہا ہیکہ لیویٹ نے اس واقعے کے تقریباً 24 گھنٹے بعد استعفیٰ دیا، جب انہیں معلوم ہوا کہ ٹرمپ نے انہیں ایسے طیارے میں چھوڑ دیا تھا جس کے بارے میں صدر کو خدشہ تھا کہ وہ ممکنہ حملے کا نشانہ بن سکتا ہے۔

یہ بیان ترکی کے دورے کے دوران ٹرمپ کو ان کے مرکزی طیارے سے خفیہ طور پر دوسرے طیارے میں منتقل کیے جانے کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا۔ بتایا گیا کہ صدر کو ممکنہ سکیورٹی خطرے کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا، جبکہ بعض حکام اور میڈیا کے ارکان پہلے طیارے میں ہی موجود رہے۔

نیویارک ٹائمز کے فوٹوگرافر ڈگ ملز، جو اسی طیارے میں سوار تھے، نے اس صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا۔ ان کے مطابق طیارے میں موجود مسافر اس بات سے بے خبر تھے کہ اصل میں کیا ہو رہا ہے اور یوں وہ غیر ارادی طور پر ممکنہ حملے مین قربانی کا بکر ا بن سکتے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha