14 اگست 2026 - 16:25
مفتی جعفری لبنان: حکومتی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہیں

لبنان کے مفتی جعفری شیخ احمد قبلان نے حکومت کی موجودہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے مفادات کو لبنان کے قومی مفادات پر ترجیح دینا ملک کی خودمختاری اور سیاسی نظام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کے مفتی جعفری شیخ احمد قبلان نے جمعہ کے خطبے میں حکومت کی موجودہ پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایک ایسے خطرناک سیاسی راستے پر لے جایا جارہا ہے جو قومی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

شیخ احمد قبلان نے کہا کہ لبنان کی بنیاد قومی شراکت داری پر رکھی گئی ہے، نہ کہ حکمران طبقے کے مفادات اور ایسے خفیہ وعدوں پر جو ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں میں امریکی مفادات کو لبنان کے مفادات پر ترجیح دی جارہی ہے، جو ملک کے وجود اور سیاسی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

مفتی جعفری لبنان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے سامنے دو راستے ہیں؛ یا تو ملک کو خطرناک ترین بحرانوں کے مرکز میں پہنچایا جائے یا پھر ان بحرانوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں ایسے معاملات نمایاں ہیں جن سے واشنگٹن کو خوش کیا جاسکے۔

شیخ احمد قبلان نے لبنان کے مستقبل کے لیے خطرہ قرار دی جانے والی خفیہ مذاکرات کی تفصیلات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طائف معاہدے پر عمل درآمد اور فرقہ وارانہ کوٹہ سسٹم سے ہٹ کر پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے سیاسی نمائندگی کے حقیقی تناسب سے متصادم کسی بھی ظاہری یا مصنوعی سمجھوتے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نظام میں عوامی نمائندگی کے حقیقی وزن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

شیخ احمد قبلان نے سعودی عرب، ایران اور لبنان کے درمیان تین ملکی معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد ریاض اور تہران کے درمیان قربت لبنان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha