30 جولائی 2011 - 19:30

غاصب صہیونی ریاست مجدل شمس گاؤں میں فلسطینیوں کے داخل ہونے اور وہاں سے ان کے گزرنے کو روکنے کے لئے مقبوضہ جولان کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل مجدل شمس اور تل الصراخ دیہاتوں کے تزدیک دیوار تعمیر کر کے مقبوضہ جولان کو شام سے الگ کرنے کے درپے ہے۔ مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں میں اس دیوار کی تعمیر کی اسرائیل کی غاصب حکومت کی یہ مجرمانہ کارروائی بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ غاصب صہیونی ریاست اپنی سیکورٹی کے بہانے غرب اردن میں بھی ایک دیوار بنا رہی ہے اور اس اقدام کے ذریعہ وہ سرزمین فلسطین کے ایک اور حصے پر قبضہ کر لے گي۔ ............

/169