20 مئی 2011 - 19:30

ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت کیخلاف ہیں ،امریکی ہیلی کاپٹر اسامہ کے محافظوں نے گرایا،خطاب

ابنا: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اسلام آباد۔پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح کیاہے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے اور نہ ہی مشرف دور میں اس قسم کا کوئی معاہدہ کیاگیا۔ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ پاکستان ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھا جو انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ایبٹ آباد میں کئے جانے والے امریکی کمانڈو آپریشن میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس کا توڑ دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں ہے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ ایبٹ آباد آپریشن کے لئے امریکی ہیلی کاپٹربارہ بجکر تیس پرپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیلی کاپٹر نچلی پرواز ہونے کی وجہ سے پاکستانی ریڈار کی نظروں سے محفوظ رہے۔آپریشن کے دوران امریکہ نے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جو دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں۔ اسامہ بن لادن کے محافظوں نے فائرنگ کرکے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو گرایا اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ اسامہ کی ہلاکت کا واضح ثبوت اسامہ کی بیوی بچے ہیں۔ جو اس وقت پاکستان کے پاس ہیں جن سے پوچھ گچھ کے دوران اسامہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ انہوں نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی سے پاکستان اور اس کے خفیہ ادارے لاعلم تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت