23 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بریگیڈئر جنرل احمد وحیدی نےخبردار کیا ہے کہ اگر ایران پرحملہ کیاگیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل ایک علاقے تک محدود نہيں ہوگا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے سراج نامی ہائی اسپیڈ بوٹ اور جدیدترین ذوالفقار میزائل لانچر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کےدشمن اپنےمہم جویانہ رویے کی بابت ہوشیار رہیں اورآگ سےنہ کھیلیں ورنہ اسلامی جمہوریہ ایران کارویہ ناقابل پیشین گوئی ہوگا۔ایران کےوزیردفاع نےکہاکہ ایران کادفاعی ڈاکٹرائن یہ ہے کہ کسی بھی ملک پرحملہ نہیں کیاجائےگا اور قانونی حیثیت کےحامل تمام ملکوں سے دوستانہ تعلقات رکھےجائيں گے۔ایران کےوزیردفاع نےبحیرہ خزر کوعسکری بنانےکےلئے علاقےسےباہرکی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکیدکی کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ یہ رہی ہےکہ بحیرہ خزرمیں غیرفوجی پوزیشن رہے اورعسکری صورت حال نہ رہے۔قابل ذرکرہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج (پیر) وزیردفاع بریگیڈیئراحمد وحیدی کی موجودگی میں سراج نامی ہائی اسپیڈ بوٹ اورجدید نسل کےذوالفقارمیزائل لانچرکی پروڈکشن لائن کاافتتاح ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110