بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاسی امور کے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر محمد جواد لاریجانی نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فارس سے گفتگو میں کہا:
• امریکہ سے مذاکرات نہ صرف ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں کرتے بلکہ یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے اور ایران کے لئے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
• امریکہ سے مذاکرات کے بارے میں امامِ شہید کے موقف واضح ہیں؛ ملک کے مسائل امریکہ سے مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوتے اور ایسے مذاکرات کا ایران کے لئے نہ صرف کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ یہ کسی نقصان کا راستہ بھی نہیں روکتے۔ اگر یہ راستہ درست ہوتا تو سب اس کی حمایت کرتے۔
• ہم رہبرِ مُعَظَّمِ انقلاب اور امامِ شہید کے متعین کردہ راستے پر گامزن رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں؛ ہمیں امریکہ کو اس کے اقدامات پر پشیمان کرنا چاہئے اور اس ملک کو کوئی رعایت نہیں دینی چاہئے۔
• ایران کا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا کہ امریکہ سمجھے کہ وہ حملہ کر سکتا ہے اور کوئی قیمت ادا کئے بغیر میدان سے نکل سکتا ہے۔
• ایران اپنے دفاع میں آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔
• آبنائے ہرمز کا کنٹرول آخر تک ایران کے پاس رہنا چاہئے۔ ہم پارلیمنٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس موضوع پر کئی دفعات پر مشتمل قانون منظور کرے تاکہ اس قومی حق کو مستحکم کرنے کے علاوہ ضروری قانونی اور سفارتی پشت پناہی بھی فراہم ہو۔
• ایران جوہری معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، جوہری مسئلہ ایران کے قومی حقوق کا حصہ ہے اور ہم خود اس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
• امریکہ کو جنگی معاوضہ (تاوان جنگ) ادا کرنا چاہئے اور اگر اس نے ادائیگی سے انکار کیا تو ایران یہ معاوضہ اس ملک کے مفادات کو نشانہ بنا کر وصول کرے گا؛ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا
"یا امریکہ معاوضہ ادا کرے گا یا وہ اس کی قیمت اپنے مفادات کے ضیاع سے چکائے گا۔"
• رہبر شہید کا بدلہ لینا یقینی ہے، اس میں کوئی شک نہیں؛ اور امریکی رجیم اور صہیونی رجیم کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ یہ کیس اختتام پذیر ہو گیا ہے؛ کیونکہ یہ معاملہ ابھی باقی ہے اور اسے کبھی حل شدہ نہیں سمجھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ