بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "جنگِ رمضان" میں امریکہ کی ایران کے سامنے تزویراتی شکست کے بعد، واشنگٹن مغربی ایشیا میں اپنے فوجی ڈھانچے کی بنیادی نظرثانی کر رہا ہے۔ اس نظرثانی کا مرکز خلیج فارس کے زدپذیر (Vulnerable) اڈوں سے فوجی صلاحیت کا کچھ حصہ مقبوضہ علاقوں (اسرائیل) میں منتقل کرنا ہے۔ تاہم یہ جغرافیائی تبدیلی بنیادی سلامتی مسئلہ حل نہیں کرتی، کیونکہ وہی ایرانی میزائل طاقت جو خلیج فارس کے امریکی اڈوں کو ناقابلِ دفاع بنا چکی ہے، مقبوضہ علاقوں کو بھی مکمل طور پر اپنی زد میں رکھتی ہے۔

تیسرا اور آخری حصہ:
ایران نے غیر متوازن حربے اپنا کر ـ اور سستے مگر مؤثر اور جدید میزائلوں اور ڈرونز کے بڑے پیمانے پر استعمال سے دشمن کی دفاعی صلاحیت کو تعداد میں مات دے دی اور امریکہ اور اسرائیل کی علاقائی فوجی صلاحیت پر مہلک ضربیں لگائیں۔

یہ صلاحیت خلیج فارس کے جغرافیے تک محدود نہیں بلکہ ہر اس نقطے کو محیط ہے جہاں امریکہ اپنی افواج تعینات کرے۔

نتیجہ:
جنگِ رمضان کے بعد جو ہو رہا ہے وہ بظاہر امریکہ کی علاقائی فوجی حکمتِ عملی کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کی شکل کی تبدیلی ہے: خلیج فارس کے وسیع اور زدپذیر اڈوں پر ارتکاز سے مقبوضہ علاقوں کی گہرائی میں تعیناتی کی طرف منتقلی، اس توقع پر ہو رہی ہے کہ جغرافیائی فاصلہ اور اسرائیل سے سیاسی جوڑ حفاظت کی سطح بڑھا دے گا! مگر یہ توقع ایران کی میزائل طاقت کی حقیقت سے متصادم ہے۔

مقبوضہ علاقے، محدود وسعت اور بنیادی ڈھانچوں کے ارتکاز کی وجہ سے، عرب ممالک میں بکھرے اڈوں سے بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے مقابلے زیادہ کمزور اور زدپذیر ہیں؛ چنانچہ امریکی فوجی طاقت کی وہاں منتقلی سلامتی کا مسئلہ حل نہیں کرتی بلکہ تسدید (بازداری - ڈیٹرنس) کے فارمولوں کو ایک نئے مرحلے میں منتقل کرتی ہے جہاں اگر ایران ارادہ کرے تو اپنی فوجی طاقت سے انہیں نشانہ بنا سکتا ہے؛ اس بار واشنگٹن-تل ابیب تزویراتی اتحاد کے قلب میں۔

نکتہ: خلیج فارس کی ریاستوں میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے میں ایران کو بہت سارے تحفظات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ وہ ان ریاستوں کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے پرہیز کرتا ہے، لیکن اگر امریکی اڈے مقبوضہ فلسطین منتقل ہوجائیں تو یہ تحفظات آڑے نہیں آئیں گے اور ایرانی میزائل زیادہ سکون کے ساتھ ان اڈوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ