6 نومبر 2026 - 16:08
امریکہ: انتخاباتی نتائج نے امریکی عہدیداروں کی پوزیشن متزلزل کر دی

برطانوی اخبار نے لکھا کہ کانگریس کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے امریکی عہدیداروں، بشمول وزیر خارجہ، وزیر جنگ اور نائب صدر کی 'ملازمتیں' خطرے میں ڈال دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انگریزی اخبار "فنانشل ٹائمز" نے جمعہ کے روز رپورٹ دی کہ کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے امریکی عہدیداروں کی پوزیشن متزلزل کر دی ہے۔

فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ریپبلکنز کی بھاری شکست نے امریکی عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ، وزیر جنگ اور نائب صدر کی 'ملازمتیں' خطرے میں ڈال دی ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر جنگ "پیٹ ہیگستھ" امریکی وزیر جنگ کو عہدے سے برخاستگی کا خطرہ لاحق ہے کیونکہ وہ ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا ہراول سمجھا جاتا ہے [اور ٹرمپ کو بھی قربانی کا ایک بکرا چاہئے]۔ اس کے علاوہ، پینٹاگون کے اندر اس کی طرف سے جرنیلوں کی وسیع پیمانے پر برطرفی سمیت اس کے متنازعہ اقدامات نے بھی بہت سے لوگوں کو اس سے دور کر دیا ہے۔

یہ اخبار دیگر خطرے میں موجود عہدیداروں میں امریکی نائب صدر، "جیمز ڈیوڈ وینس" کا بھی ذکر کرتا ہے، جس کو 2028 کے صدارتی انتخاب کا اہم امیدوار سمجھا جاتا تھا اور انتخابات کے نتائج کے بعد، وہ کھلے عام وائٹ ہاؤس سے دور ہو گیا ہے [اور ایران کے ساتھ جنگ اور اسرائیل کے تئیں امریکی مدد و حمایت کو انتخابی شکست کا سبب قرار دیا ہے]۔

اسی بنیاد پر، یہ افواہیں سنی جا رہی ہیں کہ [کیوبائی نژاد] وزیر خارجہ "مارکو روبیو" ممکنہ طور پر 2028 کے صدارتی انتخاب میں شرکت کے بہانے امریکی وزارت خارجہ سے مستعفی ہو سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق، ـ امریکہ میں قیمتوں اور گھریلو قرضوں کی شرح میں اضافے کی وجہ سے، ـ وزیر خزانہ "اسکاٹ بیسینٹ" بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

چونکہ صحت کی دیکھ بھال میں اصلاحات، انتخابات میں ریپبلکنز کی مدد نہ کر سکیں، لہذا وزیر صحت، "رابرٹ کینیڈی جونیئر" بھی، ہس فہرست میں شامل ہے۔

بہرحال، انتخابات میں ٹرمپ اور ریپلکنز کی شکست ایران کے خلاف امریکی جارحیت کا نتیجہ رہی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شکست کے کیا کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha