اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی نے شام کے دورے کے دوران حرمِ مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور اعلان کیا کہ دمشق حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت عراقی شہری جلد ہی شام کے لیے اپنے زیارتی سفر دوبارہ شروع کر سکیں گے۔
الزیدی نے حرمِ مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی تولیت کو اپنی ذاتی رقم سے 50 لاکھ ڈالر مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اموی مسجد کے لیے بھی مزید 50 لاکھ ڈالر عطیہ کیے۔
آپ کا تبصرہ